ہمیشہ عامر خان کی مداح رہوں گی،سنی لیون

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:17

ہمیشہ عامر خان کی مداح رہوں گی،سنی لیون

ممبئی۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ سپر سٹار عامر خان کے ساتھ کا م کرنے کا موقع ملے یا نہ ملے وہ ہمشہ انکی مداح رہیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان سمیت بالی وڈ شخصیات نے اداکارہ کے ایک متنازعہ انٹرویو پر انکی حمایت کی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر وہ انکی شکر گزار ہیں۔سنی لیون نے کہا کہ انہیں عامر خان کے ساتھ کا م کرنے کا موقع ملے یا نہ ملے وہ ہمشہ انکی مداح رہیں گی۔عامر خان نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں سنی کے ساتھ کام کی بہت خوشی ہو گی اور انہیں انکے ماضی سے کو ئی مسئلہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ سنی لیون کی نئی آنے والی فلم مستی زادے ہے جو کہ29جنوری کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :