برطانوی گلوکارہ نے گینگ نم اسٹائل کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:21

برطانوی گلوکارہ نے گینگ نم اسٹائل کا ریکارڈ توڑ ڈالا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) گینگ نم اسٹائل نے دنیا بھر میں دھوم مچاتے ہوئے کئی عالمی ریکارڈ قائم کئے لیکن حال ہی میں دنیا بھر میں دھوم مچانے والی ایڈیل نے سائے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی گلوکارہ ایڈیل کی البم ٹوینٹی فائیو نے ایک طرف تو نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے مسلسل چھٹے ہفتے چارٹس پر پہلے نمبر پر ہے تو وہیں دوسری جانب البم ریلیز کے 88 دِنوں میں ہی یو ٹیوب پرایک بلین سے زائد افراد نے ویڈیو دیکھ کر سائے کا گینگ نم اسٹائل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ البم ٹوینٹی فائیو امریکا میں دو ہزار پندرہ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی ہے۔ بیس نومبر کو ریلیز سے اب تک اسکی چوہتر لاکھ چالیس ہزار کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ بل بورڈ کے مطابق دو ہزار چار کے بعد ایڈیل کی البم ایک برس میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی ہے۔