نیوزی لینڈسے ٹی20سیریزمیں شکست منصوبہ بندی کافقدان تھا ‘محمدآصف

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز میں شکست کی وجہ منصوبہ بندی کا فقدان تھا ‘مین بولرز کی موجودگی میں بھی کوئی پلاننگ نظر نہیں آئی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہاکہ قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کی وجہ منصوبہ بندی کا فقدان تھا۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی پچز میں موجود باونس کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلنا چاہئے تھا، جبکہ میچ میں بھی کوئی پلاننگ نظر نہیں آئی تاہم مین بولرز کی موجودگی میں ایک سو چھیانوے رنز بن گئے۔فاسٹ بولر محمد آصف نے کہاکہ اب ون ڈے سیریز کیلئے اسکاڈ نیوزی لینڈ کی وکٹوں اور کنڈیشنز کو سامنے رکھتے ہوئے تیاری کرنا چاہیے۔