ماسٹرز چمپئنز لیگ 28جنوری سے 13 فروری تک دبئی ، شارجہ میں کھیلا جائیگی

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:51

ماسٹرز چمپئنز لیگ 28جنوری سے 13 فروری تک دبئی ، شارجہ میں کھیلا جائیگی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) ماسٹرز چمپئن ز لیگ (ایم سی ایل) ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 28 جنوری سے شروع ہو گا جس میں چھ ٹیمیں جن میں ورگو سپر کنگز، لیولائنز، گیمینی ارابینز، ساگٹ ٹیریرز، کوپریکون کمانڈرز اور لبرا لیجنڈز شرکت کریں گے، وسیم اکرم، برائن لارا، نکی بوجے، مائیکل وان، سارو گنگولی، کمارسنگاکارا، وریندرسہواگ، ایڈم گلکرسٹ اور جیک کیلس جیسے نامی گرامی کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، چھ ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 18 میچز متحدہ عرب امارات کے دو مقامات دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں لبرا لیجنڈز اور گیمینی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ لیگ میچز 7 فروری کو اختتام پذیر ہوں گے، سیمی فائنلز 11 اور 12 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ چمپئن کا فیصلہ 13 فروری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا-

متعلقہ عنوان :