ہندووٴں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں کنگ خان اور دبنگ خان کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:02

ہندووٴں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں کنگ خان اور دبنگ خان ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء)ہندووٴں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام عائد کر کے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا دونوں پر الزام یہ لگایا گیا کہ وہ بگ باس شو میں مندر کے سیٹ پر جوتوں سمیت گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلموں میں کچھ بھی حقیقت نہیں ہوتا کسی بھی سین کو فلمبند کرنے کے لئے فرضی سیٹ بنائے جاتے ہیں معروف ٹی وی شو بگ باس میں ایک عدد مندر کا بھی سیٹ بنایا گیا اس فرضی سیٹ پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ جوتوں سمیت چلے آئے یوں انتہا پسندوں کے ہاتھ ایک بہانا آگیا مذہبی جذبات مجروح کرنے کایوں ہندووٴں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا دونوں کے خلاف چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے پولیس کو شاہ رخ خان اور دبنگ خان کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ مقدمہ کی اگلی سماعت بارہ فروری کو ہوگی۔