ٹی ٹونٹی سیریز میں ناقص کارکردگی ، محمد عامر کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:05

ٹی ٹونٹی سیریز میں ناقص کارکردگی ، محمد عامر کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت ..

ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں بلند و بانگ دعوئوں کے ساتھ واپس لائے جانیوالے پاکستان ٹیم کے سزا یافتہ فاسٹ بائولر محمد عامر نے ناقص کارکردگی کے باعث ون ڈے سیریز میں اپنی سلیکشن کے حوالے سے سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔

(جاری ہے)

فرسٹ کلاس اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں تباہ کن بائولنگ کرنے والے محمد عامر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی واپسی کیلئے سلیکٹرز کو متوجہ کرنے میں تو کامیاب رہے تاہم وہ کیویز کے خلاف اپنی افادیت ثابت کرنے میں ناکام رہے ۔

نوجوان فاسٹ باولر کو ٹیم میں سلیکٹ کرنے کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس ،چیف سلیلکٹر ہارون رشید اور کپتان شاہد آفریدی بار ہا یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ ان کی واپسی سے بائولنگ اٹیک مضبوط ہوگا تاہم حالیہ سیریز سے یہ بات واضح ہوگئی کہ نوجوان فاسٹ بائولر کو اپنی جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔ عامر نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز کی سیریز میں مجموعی طورپر صرف ایک وکٹی حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس کے بعد انکی حالیہ کارکردگی کے سبب سلیکشن کمیٹی ون ڈے سیریز میں انکے انتخاب کیلئے متذبذب ہے ۔