پاکستان انجینئرنگ کونسل کو انجینئرز رجسٹریشن کیلئے 7516درخواستیں وصول ہوئیں

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ستمبر 2015 سے دسمبر 2015ء تک انجینئرز رجسٹریشن کیلئے 7516درخواستیں وصول کیں، 31 اگست 2015تک زیر التواء درخواستوں کی تعداد 4248تھی، ستمبر 2015ء میں 1402 انجینئرز کو رجسٹر کیا گیا، دسمبر 2015تک رجسٹرڈ انجینئرز کی تعداد 10312ہے، 1452درخواستیں باقی رہ گئی ہیں، جن میں 1394 درخواستوں پر پیش رفت جاری ہے،58درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دستاویزات کے مطابق ستمبر 2015میں 1402انجینئرز کو اکتوبر میں 1018، نومبر میں 6743، دسمبر میں 1149رجسٹرڈ کیا گیا ہے، ستمبر 2015ء میں 29درخواستوں کو مسترد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :