وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکول جانے پر وظیفہ‘ یونیفارم و کتابیں دینے کی منظوری دیدی

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:21

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکول جانے پر وظیفہ‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکول جانے پر وظیفہ‘ یونیفارم و سٹیشنری و کتابیں دینے کے پروگرام کی منظوری دیدی۔ سکول جانے والے بچوں کو رواں برس تعلیمی سیشن کے آغاز پر ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اینٹوں کے بھٹووں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ مشن ہے ۔

(جاری ہے)

بھٹوں پر بچوں کی مشقت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ چائلڈ لیبر قانون کی خلاف ورزی پر بھٹہ سیل کر کے مالک جیل جائے گا۔ سکول جانے والے بچوں کو یونیفارم ‘ سٹیشنری ‘ کتابیں اور جوتے بھی مفت دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سکول بھجوانے پر بچوں کے والدین کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے لئے وسائل فراہم کریں گے۔ تعلیمی پیکج بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی زندگی بدل دے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے قانون پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :