عبدالرشید قتل کیس:وکلاء کوحتمی دلائل مکمل کرنے کیلئے 6 فروری تک مہلت مل گئی
ہفتہ 23 جنوری 2016 13:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں حتمی فیصلے کے لئے وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج پرویز القادر میمن نے عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
غازی عبدالرشید کے وکیل طارق اسد نے عدالت سے پرویز مشرف کے میڈیکل رپورٹ کے بارے میں اعتراض اٹھایا کہ رپورٹ کسی سرکاری ہسپتال سے نہیں بنائی گئی بلکہ پرائیویٹ کلینک سے بنوائی گئی ہے لہذا اس رپورٹ پر شوائد پیش کرنے کے لئے انہیں دو گھنٹے کی مہلت دی جائے جس پر پرویز مشرف کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ان کے پاس وقت کی قلت ہے انہیں ضروری کیس کی پیروی کے لئے جانا ہے لہذا دلائل مکمل کرنے کے لئے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کی جائے ۔
عدالت نے وکلاء کو اگلی سماعت تک دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا تاکہ حتمی فیصلہ سنایا جا سکے ۔ واضح رہے کہ حتمی فیصلے میں عدالت نے یہ تعین کرنا ہے کہ پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دی جا سکتی ہے یا نہیں ۔ دوسری صورت میں عدالت پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر سکتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.