میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پریکٹیکل:پرانا طریقہ کار بحال

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:40

میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پریکٹیکل:پرانا طریقہ کار بحال

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)سیکر ٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب تعلیمی بورڈ کمیٹی کے چیئرمین کی سفارشات پر میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پریکٹیکل کے امتحانات اور نمبروں کے حوالہ سے پرانا طریقہ کاربحال کرنے کی منظوری دے دی ہے جو کہ تعلیمی سیشن 2015-17ء سے لاگو کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ثانوی و تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق پریکٹیکل میٹرک اور انٹرکے امتحانات تھیوری کے امتحانات کے بعد ہوں گے اور پریکٹیکل کے حاصل کردہ نمبرز تھیوری میں شامل ہوں گے۔

پریکٹیکل کیلئے متعلقہ بورڈ علیحدہ شیڈول اور رول نمبر سلپ جاری کرے گا۔پریکٹیکل میں فیل امیدوار کو متعلقہ مضمون میں فیل تصور کیا جائے گا ۔اس حوالہ سے معلومات شیڈول اور نوٹیفکیشن کے حوالہ سے مزید معلومات کیلئے متعلقہ تعلیمی بورڈز سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔