امریکا میں برفانی طوفان کے باعث 8 افراد ہلاک، 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، ہزاروں پروازیں منسوخ

برفانی طوفان کل واشنگٹن سے گزرے گا

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:42

امریکا میں برفانی طوفان کے باعث 8 افراد ہلاک، 6 ریاستوں میں ایمرجنسی ..

واشنگٹن ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) امریکا میں برفانی طوفان کے باعث 8 افراد ہلاک ہو گئے، شمالی کیرولینا، ٹینیسی، ورجینیا، میری لینڈ اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سمیت فلاڈیلفیا اور نیو یارک میں ایمرجنسی نافذ اور سیکڑوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید برفانی طوفان کے نتیجے میں واشنگٹن سمیت امریکا کی مشرقی ساحلی ریاستیں، شمالی کیرولینا، ٹینیسی، ورجینیا اور میری لینڈ میں معمولات زندگی بْری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں سرکاری دفاتر اور سکول و دیگر ادارے صبح ہی سے بند رہے جبکہ سڑکوں پر برف کی بھاری تہ کے باعث متعدد مقامات پر حادثات اور ٹریفک جام رہا اور کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اور کل اتوار کو واشنگٹن سے گزرے گا جہاں 30 انچ (76 سینٹی میٹر) برفباری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس طوفان میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور چھ ریاستوں میں ناگہانی صورتِ حال کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :