آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کی ون ڈے میں پہلی سنچری

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:48

آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کی ون ڈے میں پہلی سنچری

سڈنی ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر مچل مارش نے ون ڈے میں کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی، انہوں نے یہ اعزاز بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں مچل مارش نے دھواں دار بیٹنگ کی اور 84 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور نو چوکے شامل تھے، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔

متعلقہ عنوان :