آئی ایم ایف کی شرائط پر 120ارب کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تیاریاں قابل تشویش ہیں‘ جمشید چیمہ
ہفتہ 23 جنوری 2016 13:50
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے آئی ایم ایف کی شرائط پر 120ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے قرضے لے کر معیشت کی بہتری کے دعوے کرنے والوں کا عوام کے سامنے پول کھل گیا ہے ،موجودہ حکومت کے دور میں دوربین سے بھی نظر نہ آنے والی گڈ گورننس کا ہر روز بریک ڈاؤن ہو رہا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو عالمی مالیاتی اداروں کے آگے گروی رکھ کر لئے گئے قرضوں سے زر مبادلہ کے ذخائر 21ارب ڈالر تک پہنچنے پر بغلیں بجا رہے ہیں ۔موجودہ حکومت قرضے لینے میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا بھی ریکارڈ توڑچکی ہے ۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے دور کے قرضے اتارنے کیلئے نئے قرضے لینے کا جواز پیش کیا جارہا ہے ۔
اگر حکومت اپنے وسائل پیدا کر کے ان قرضوں کو اتارنے کا انتظام کرتی تو اسے ضرور سراہا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کیلئے عوام پر 120ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے جارہی ہے جو ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہے اوراسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ایک طرف عوام کو چھت مہیا کرنے کیلئے سکیمیں لانے کے کھوکھلے اعلانات کر رہی ہے اور دوسری طرف اپنی انا کی تسکین کیلئے غریب کو اس کے کاروبار اور چھت سے محروم کر کے اس پر میٹرو بسیں اور ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.