بدعنوان سیاستدانوں کو سیاسی نظام سے فارغ کرنے کیلئے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے‘ سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ بدعنوان سیاستدانوں کو سیاسی نظام سے فارغ کرنے کے لئے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے انتخابات لڑنے پر پابندی ہونی چاہیے۔ ہمین اپنے ہمسایہ ملک چین کی مثالوں کو سامنے رکھ کر عمل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

وہاں کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے لئے کرپٹ سیاستانوں کو سر عام پھانسی دی ئی۔ پاکستان کو کرپشن کے خلاف لڑائی میں بہت کچھ کرنا پڑے گا۔ کرپشن کی سزا موت ہو گی تو سرکاری و نجی اہلکار اور پیپلز پارٹیئیے کرپشن کرنا چھوڑ دیں گے اور ن لیگیوں کی بھی عقل ٹھکانے آئے گی جو اختیارات کو ناجائز استعمال کرتے اور ٹھیکے من پسند افراد اور رشتے داروں کو دیتے ہیں جسکی وجہ سے رشوت کا بازار سرگرم رہتا ہے۔