پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سکول مالکان کو ہدایت

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے نیو سکول پروگرام سے الحاق شدہ سکولوں سے کہا ہے کہ ضلعی محکمہ تعلیم سے سکول رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ 29جنوری تک مہیا کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سکول رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہونے کی صورت میں رجسٹریشن کی تجدید کی دستاویز مہیا کی جائے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر نیوسکول پروگرام نے سرکلر جاری کر دیا ہے۔ سرکلر کے مطابق عدم عملدرآمد کی صورت میں فروری 2016ء سے ماہانہ واجبات کی ادائیگی منقطع کردی جائے گی۔