ہواوے کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون میٹ 8 کی پری بکنگ مہم ایک دلچسپ رخ اختیار کرگئی

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) ہواوے کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون میٹ 8 کی پری بکنگ مہم ایک دلچسپ رخ اختیار کرگئی ہے اور ہواوے میٹ8کی پری بکنگ کے دوران صارفین کی جانب سے دیکھے جانے والے زبردست رسپانس کے بعد اب ہواوے نے اپنے صارفین کیلئے میٹ8اسٹینڈرڈ ورژن کی پری بکنگ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ہواوے میٹ8ہائی ورژن (4GB RAM + 64 GB ROM) اور ہواوے میٹ 8اسٹینڈرڈ ورژن (3GB Ram+ 32GB ROM) کی خصوصیات کے حامل ہیں۔

اب ہواوے برانڈ پسند کرنے والے صارفین میٹ8کے دونوں ورژن کی پری بکنگ کرسکیں گے۔ہواوے اپنے ان نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون کے حوالے سے صارف مارکیٹ میں زبردست رسپانس کی توقع کررہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں ہواوے میٹ 8اور Huawei Honor 5X جنوری کی 31تاریخ کو متعارف کرائے جائینگے۔

(جاری ہے)

ہواوے میٹ8ہائی ورژن کی پری بکنگ کے طریقہ کار کے مطابق صارفین اسٹینڈرڈورژن کی پری بکنگ بھی 5ہزار روپے ڈپازٹ کے عوض کراسکیں گے جبکہ صارفین اس موقع پر 10ہزار روپے مالیت کے مفت واوٴچرز بھی حاصل کرسکیں جن پر اسمارٹ فون کی خریداری کے وقت ڈسکاوٴنٹ بھی حاصل کیا جاسکے گا، اس کے ساتھ ہی صارفین بطور گفٹ بلو ٹوتھ اسپیکرز اور موبی لنک کی جانب سے ایک سال کیلئے 12GBمفت انٹر نیٹ کی سہولت بھی حاصل کرسکیں گے۔

ہواوے میٹ8اسٹینڈرڈ ورژن کی قیمت محض59,999روپے جبکہ ہواوے میٹ 8ہائی ورژن کی قیمت محض،69,999روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان میں ریونیو کے حصول،برانڈ سے متعلق آگاہی اور میٹ sکی ریکارڈ فروخت کے اعتبار سے ہواوے کی کارکردگی نہایت ہی شاندار رہی ہے جبکہ توقع ہے کہ اس برس ہواوے میٹ8 فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب رہے گا۔میٹ8کی پری بکنگ کیلئے صارفین کی جانب سے دیکھے جانیوالے زبردست رسپانس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اس برس فروخت کے اہداف حاصل کرنے میں ہواوے میٹ8 کابھرپورتعاون حاصل رہیگا۔

متعلقہ عنوان :