Live Updates

سوچ بھی نہیں سکتا تھا تلور خارجہ پالیسی کا حصہ بن جائیگا ‘عمران خان

خیبر پختون خواہ حکومت سے کہونگا کہ تلور کے شکار پر پابندی ختم نہ کی جائے ‘ چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹوئٹ

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ تلور کا شکار پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ بن جائے گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنے ٹویٹ میں تلور کے شکار پر پابندی اٹھائے جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ تلور کا شکار پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ بنے گا۔وہ خیبر پختون خواہ حکومت سے کہیں گے کہ تلور کے شکار پر پابندی ختم نہ کی جائے۔عمران خان نے کہا کہ بھارت میں تلور کے شکار پر پابندی ختم نہیں کی گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :