پیاورزبیچ مقابلہ حسن جیتنے والی حسینہ پیاورز بیچ کا فلپائن میں پرجوش استقبال

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:30

پیاورزبیچ مقابلہ حسن جیتنے والی حسینہ پیاورز بیچ کا فلپائن میں پرجوش ..

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)مس یونیورس 2015ء اور فلپائن کی خوبرو حسینہ وطن لوٹ آئیں ، لوگوں نے پر جوش استقبال کیا۔ خوبصورت ، دراز قد مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی 26 سالہ پیاورزبیچ مقابلہ حسن جیتنے کے ایک ماہ بعد آبائی وطن فلپائن لوٹآئی ہیں۔

(جاری ہے)

پیاورزبیچ کو خوش آمدید کہنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پہنچ گئی جہاں ان کا پر جوش استقبال کیا گیا۔ فلپائنی حسینہ نے گھر لوٹنے پر خوشی کا اظہار کرتے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ پیاورزبیچ سے ملنے کی خواہش لئے ایئر پورٹ کے باہر لوگوں کا ہجوم لگ گیا جہاں ان کے چاہنے والے ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے قرار نظر آئے اور ان کی تصاویر بناتے رہے۔