ایک ہی وقت میں 10کام کر سکتی ہوں ،پریانکا چوپڑا
ہفتہ 23 جنوری 2016 14:30
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ دلفریب اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہاہے کہ میں ایک مقابلہ کرنے والی خاتون ہوں اور ہمیشہ بہتر سے بہتر پرفام کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ بھارتی خبررساں ادارے کواپنے ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے شاید اتنی زیادہ محفوظ نہیں ہوں جتنی ایک فرد کی حیثیت سے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ایک مقابلہ کرنے والی خاتون ہوں اور ہر وقت بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں ایک خاتون ہوں اور ہم ایک وقت میں مردوں کے مقابلے میں مختلف کام بہتر طریقے سے انجام دے سکتی ہیں، میں ایک ہی وقت میں 10 کام کر سکتی ہوں لیکن اس کے باوجود کسی ایک کام سے بھی توجہ نہیں ہٹتی۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ایک سال میں چند ہی فلمیں کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے کام پر 100 فیصد توجہ دیتی ہوں۔
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ جن فلموں میں خواتین کا کردار مرکزی ہوتا ہے انھیں ”خواتین“ کی فلمیں کیوں کہا جاتا ہے، ہمیں یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم ”مردوں کی حکمرانی“ والی دنیا میں رہتے ہیں۔ خواتین پر بننے والی فلمیں ہی ہمارے لئے کچھ بہتر کرنے کی امید ہیں، اب خواتین پر بھی فلمیں لکھی جا رہی ہیں جو کہ بہت ہی خوش آئند بات ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.