آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں پی آئی اے نے میزبان کالونی سپورٹس پر گولوں کی برسات کردی
ہفتہ 23 جنوری 2016 14:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں قومی چمپئن اور ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم پی آئی اے نے میزبان کالونی اسپورٹس کو گولوں کی برسات کرکے آؤٹ کلاس کردیا ۔پی آئی اے نے کالونی اسپورٹس کو 7-0سے عبرتناک شکست دیدی کھیل کے ابتداء ہی سے قومی چمپئن پی آئی اے نے میزبان ٹیم کالونی اسپورٹس کو مکمل دباؤ میں رکھا اور یکے بعد دیگرے حملوں کی برسات جاری رکھی خاص بات پی آئی اے کے اسٹرائیکر شاکر لاشاری پوری طرح ایک بار پھر فارم میں دکھائی دیئے جنہوں نے ہر میچ کی طرح اس میچ میں بھی کھیل کے 12اور 18ویں منٹ میں خوبصورت گول اسکور کرکے شائقین سے بھر پور داد حاصل کی جبکہ کھیل کے 9ویں منٹ میں ریاض احمد ،35ویں منٹ میں کامران ،85ویں منٹ میں جبار جونیئر اور لگاتار 70ویں اور 80ویں منٹ پر ذیشان نے 2گول داغ کرکے مقابلہ 7-0کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔
(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.