دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ کافائنل کل کھیلا جائیگا، انتظامات مکمل

ہفتہ 23 جنوری 2016 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ کافائنل کل اتوار کو دن دو بجے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائیگا، جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں چمپئن شپ میں ملک بھر سے 200 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں اور چمپئن شپ میں مینز سنگلز اورڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر18، انڈر14، انڈر10، انڈر سینئرڈبلز اوپن، 45 سال سے زائد عمر کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں5 لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے، ریفری کے فرائض شہزاد احمد علوی انجام دے رہے ہیں۔