قومی سکواش ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی،پاکستان سکواش فیڈریشن

ہفتہ 23 جنوری 2016 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان سکواش فیڈریشن نے کہا ہے کہ قومی سکواش ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔

(جاری ہے)

سیف گیمز میں چار مرد اور چار خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی ، مردوں کی قومی ٹیم میں ناصر اقبال، فرحان زمان، دانش اطلس خان اور ثاقب یوسف جبکہ خواتین میں ماریہ طور پکئی وزیر، سعادیہ گل، مقدس اشرف اور ثمر انجم شامل ہیں،کوچ کے فرائض فہیم گل خان اور سطوت بابر منیجر کے فرائض انجام دیں گی، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری ہے ۔