فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائزہاکی چمپئن شپ 25 جنوری سے شروع ہوگی

ہفتہ 23 جنوری 2016 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائزہاکی چمپئن شپ 25 جنوری سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگی، فیڈرل بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک کالجز کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اور یہ چمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔