انفلیوئنزا کی روک تھام کیلئے اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جنوری 2016 16:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 جنوری۔2015ء ) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق او رچیف سیکرٹری خضر حیات گوندل کی زیر صدارت صوبے میں ایچ ون ،این ون سیزنل انفلیوئنزا کی صورتحال اور مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں صوبے خصوصا لاہور ،ملتان اور راولپنڈی ڈویژن میں H1,N1 سیزنل انفلیوئنزا کی صورتحال او ر ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس مین بریففنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ا مجد شہزاد نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سیزنل انفلیوئنزا کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس اور خصوصی کاؤنٹرز موجود ہیں اور ایچ ون، این ون انفلیوئنزا کے علاج میں استعمال ہونے والی ٹامی فلوگولیاں و دیگر ادویات تمام متعلقہ ہسپتالوں میں دستیاب ہیں جبکہ سیزنل انفلیوئنزا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو حفاظتی لباس فراہم کئے گئے ہیں اور ان کی ویکسینیشن بھی کروائی گئی ہے اورعوامی آگاہی کے لئے ہسپتالوں میں بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں- پروفیسر فیصل مسعود نے کہاکہ زیر علاج مریضوں کی تیمار داری کرنے والے افراد بھی ماسک لازمی استعمال کریں اور علاج پر مامور ڈاکٹرز و نرسز حفاظتی کٹ ضرور پہنیں تاکہ بیماری منتقل نہ ہونے پائے-مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو ہدایت کی کہ سیزنل انفلیوئنزا کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجے کے لئے جاری کئے گئے ایس او پیز کے مطابق تمام ہسپتالوں کے انتظامات کی پڑتال کی جائے۔