مقامی حکومت بلوچستان کو ہر شعبہ میں نظر انداز کر رہا ہے،سینیٹر عثمان خان کاکڑ

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ مقامی حکومت بلوچستان کو ہر شعبہ میں نظر انداز کر رہا ہے وفاق میں بلوچستان کے کوٹہ کو 10 فیصد کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو آن لائن سے بات چیت کے دوران کیا سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے کوٹہ کی ہزاروں سیٹیں مرکز میں خالی پڑی ہوئی ہیں اور حکومت بلوچستان کے لوگوں کو ہر شعبوں میں نظر انداز کر رہا ہے اس وقت بلوچستان کا کوٹہ چھ فیصد ہے اور صرف دو فیصد کو کورا کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی و دیگر وفاقی یونیورسٹیوں میں بلوچستان کے طالب علموں کو اسکالر شپ دینے کی ضرورت ہے پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے طالب علموں کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے اس پر عم ان کے وائس چانسلر کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وعدہ تو بہت کرتی ہ ین مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا جیسا کہ یوتھ بزنس لون اسکیم و دیگر سکیموں میں ہوا ہے ان میں بلوچستان کو بہت کم روپے دیئے گئے ہیں انہوں نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کے طالب علموں کو فری لیپ ٹاپ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :