شدید سردی میں ہیٹر کا استعمال:3 افراد بے ہوش ،ہسپتال داخل

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:31

شدید سردی میں ہیٹر کا استعمال:3 افراد بے ہوش ،ہسپتال داخل

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)شدید سردی سے بچنے کے لئے کمروں میں گیس ہیٹر چلانے والے تین افراد آکسیجن کی کمی کے باعث بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق پہلا واقعہ پیپلز کالونی نمبر دو فوارہ چوک میں ڈسپنسری میں پیش آیا جہاں پر چھتیس سالہ صفدر ولد اسلم متاثر ہوا ‘ دوسرا واقعہ چباں روڈ مسجد اہل حدیث کے نزدیک پیش آیا‘ کمرہ میں گیس ہیٹر چلا نے والی 80سالہ سعدیہ زوجہ اعجاز بے ہوش ہو گئی‘ تیسرا واقعہ راجہ چوک پیپلز کالونی نمبر دو میں پیش آیا جہاں پر گیس ہیٹر کے باعث کمرے میں آکسیجن کم ہونے سے زاہدہ زوجہ شاداب بے ہوش ہو گئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے عملے نے تینوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا