ہماری فلمیں عوام میں پسند کی جارہی ہیں ،جاوید شیخ

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:39

ہماری فلمیں عوام میں پسند کی جارہی ہیں ،جاوید شیخ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ کے نامور اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستانی فنکار دنیا بھر میں جہاں بھی اردو ڈرامہ دیکھا جاتا ہے وہاں کام کرینگے۔بھارتی چینلز پر ہمارے ڈراموں کا چلنا خوش آئند عمل ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے فنکار کئی مشترکہ پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے فنکاروں کے کام سے انڈین فلم اور ڈرامہ ڈائریکٹر مطمئن ہیں اور مل کرکام کرنے کے خواہش مند ہیں۔میں نے گزشتہ دنوں انڈیا کی ایک فلم کے لیے کام کرنے سے انکار کیا جس کی وجہ پاکستان انڈسٹری کو وقت دینا تھا آج ہم دوبارہ سے کھڑکی توڑ سینما کے دور میں قدم رکھ چکے ہیں۔ ہماری فلمیں عوام میں پسند کی جارہی ہیں میں ہمیشہ ایک ہی بات کہتا ہوں کہ جدید آئیڈیاز پر کام کریں یہ ہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔