وزیر اعظم یو تھ بزنس لون سکیم : چھوٹے صوبوں کیساتھ امتیازی سلوک
ہفتہ 23 جنوری 2016 16:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)وفاقی حکومت نے وزیر اعظم یو تھ بزنس لون سکیم میں بھی چھوٹے صوبوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتنا شروع کر دیا وزیر اعظم یو تھ بزنس لون سکیم کے تحت 5ارب79کروڑ77لاکھ روپے کے قرضوں میں سے 4ارب29کروڑ روپے پنجاب میں تقسیم کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پسماندہ ترین علاقے بلوچستان اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو بہت کم رقم دی گئی ہے ذرائع کے مطابق حکومت کو وزیر اعظم یو تھ بزنس لون سکیم کے تحت 60ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں حکومت نے ان میں سے 15ہزار لوگوں کو قرضے کے لیے منتخب کیا ہے جن میں سے بھی 6500افراد کو قرضے دیے گیے ہیں اس ضمن میں آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم یو تھ بزنس لون اسکیم کے تحت 2015 تک جاری کیے گیے5ارب79کروڑ77لاکھ روپے کے قرضوں میں سے 4ارب29کروڑ روپے پنجاب میں ہی بانٹ دیے گئے ہیں جبکہ سندھ میں اب تک 43کروڑ97لاکھ ،خبیرپختنواہ میں69کروڑ84لاکھ،بلوچستا ن میں1کروڑ 87لاکھ،آزاد جموں کشمیر میں9کروڑ روپے ،گلگت ببلتستان میں2کروڑ89لاکھ اور وفاقی دالحکومت 12کروڑ تقسیم کیے گیے ہیں اس اسکیم کے تحت نیشنل بنک و دیگر بنکوں کو اب تک 60ہزار کے قریب دوخواستیں وصول ہوئی ہیں حکومت نے اس اسکیم کے لیے اہلیت کا معیار رکھا ہے جس کے تحت قرضہ حاصل کرنے کی عمر 21سے 45سال ،قومی شناختی کارڈ کا حامل اور کاروباری حلاحیت کا حامل ہو اس اسکیم میں خواتین کا کوٹہ 50فیصد رکھا گیا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.