کراچی :پیناسونک کا کنونشن، نئی پروڈکٹس متعارف کرادیں

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:51

کراچی :پیناسونک کا کنونشن، نئی پروڈکٹس متعارف کرادیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)پینا سونک مارکیٹنگ مشرق وسطی اور افریقا(پی ایم ایم اے ایف) کے تحت کراچی میں ڈیلر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پی ایم ایم اے ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر شینیتی واکیتا نے پاکستان میں نئے کاروباری منصوبہ بندی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں نئے اور منفر د پروڈکٹس انورٹرائیر کنڈیشنرز، ایل ای ڈی ٹی ویز، چھوٹے آلات اور کیم کوڈرز کا بھی آغاز کیا گیا۔

نئی کاروباری حکمت عملی کے تحت پینا سونک شاپ ان شاپ کا کانسیپٹ، شوروم ایکسپنشن کو متعارف کرانے پر غور کررہا ہے۔تقریب سے خطاب میں شینیتی واکیتا نے کہا کہ ہم نئی کاروباری حکمت عملی کے ساتھ معیار کی بہتری اور تکنیکی ترقی پر کام کریں گے تاکہ پاکستانی صارفین کو بہتر طریقے سے سہولت پہنچاسکیں۔