ہمت مرداں ۔۔۔۔مدد خُدا

95فیصد معذور نوجوان نے پی ایچ ڈی کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کر کے کامیابی حاصل کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 17:25

ہمت مرداں ۔۔۔۔مدد خُدا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء): نئی دہلی کے ایک 32سالہ 95فیصدمعذور نوجوان نے ان تمام کوگوں کو سوچ میں ڈال دیا جو اپنی بیماری یا معذوری کا بہانہ بنا کر زندگی سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق32سالہ آکشنش گُپتا اپنی پیدائش کے وقت ہی سے 95فیصد معذور اور ذہنی بیماری میں مبتلا ہے جس کے باعث آکشنش نہ تو اپنی ٹانگیں ہلا سکتا ہے اور نہ ہی خود کھانا کھا سکتا ہے۔

آکشنش اپنی معذوری کے باعث اپنی وہیل چئیر کو بھی نہیں چلا سکتا۔

(جاری ہے)

لیکن ان سب تکالیف اور مشکلات کے باوجود آکشنش نے برین اینڈ کمپیوٹر انٹر فیس میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ اور سب سے دلچسپ بات یہ کہ پی ایچ ڈی کی یہ ڈگری آکشنش نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی سے حاصل کی ۔آکشنش کا کہنا ہے کہ اس یونیورسٹی کا موحول ہی ایسا ہے کہ کسی کا بھی وہاں سے واپس آنے کا دل نہیں کرتا۔

آکشنش نے نہایت عاجزانہ طور پر مہاجن کا شکریہ ادا کیا کو روزانہ کی بنیاد پر آکشنش کو پندرہ کلومیٹر دور موجود کالج سے بی ٹیک کی ڈگری حاصل کرنے میں مدد کی ، مہاجن روزانہ آکشنش کو گھر سے کالج اور کالج سے گھر ڈراپ کرتا تھا۔بلا شبہ آکشنش آج کی نوجوان نسل کے ل؛یے ایک مثال ہے جس نے کسی بھی مشکل کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔