آسٹریلوی آل راوٴنڈر مچل مارش کی ون ڈے میں پہلی سنچری

بھارت کیخلاف 84 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور نو چوکے شامل

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:26

آسٹریلوی آل راوٴنڈر مچل مارش کی ون ڈے میں پہلی سنچری

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راوٴنڈر مچل مارش نے ون ڈے میں کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی، انہوں نے یہ اعزاز بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ پر کھیلے گئے میچ میں مچل مارش نے دھواں دار بیٹنگ کی اور 84 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور نو چوکے شامل تھے، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :