ٹی20 سیریز میں ناقص کارکردگی ، محمد عامر کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

فاسٹ باؤلر کو اپنی جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے سلیکشن کمیٹی ون ڈے سیریز میں انکے انتخاب کیلئے مشکل میں پڑھ گئی

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:28

ٹی20 سیریز میں ناقص کارکردگی ، محمد عامر کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ ..

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں بلند و بانگ دعوؤں کے ساتھ واپس لائے جانیوالے پاکستان ٹیم کے سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ناقص کارکردگی کے باعث ون ڈے سیریز میں اپنی سلیکشن کے حوالے سے سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

فرسٹ کلاس اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں تباہ کن باؤلنگ کرنے والے محمد عامر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی واپسی کیلئے سلیکٹرز کو متوجہ کرنے میں تو کامیاب رہے تاہم وہ کیویز کے خلاف اپنی افادیت ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

نوجوان فاسٹ باولر کو ٹیم میں سلیکٹ کرنے کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس ،چیف سلیلکٹر ہارون رشید اور کپتان شاہد آفریدی بار ہا یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ ان کی واپسی سے باؤلنگ اٹیک مضبوط ہوگا تاہم حالیہ سیریز سے یہ بات واضح ہوگئی کہ نوجوان فاسٹ باؤلر کو اپنی جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ عامر نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز کی سیریز میں مجموعی طورپر صرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس کے بعد انکی حالیہ کارکردگی کے سبب سلیکشن کمیٹی ون ڈے سیریز میں انکے انتخاب کیلئے متذبذب ہے۔ ۔