صوبائی دارالحکومت میں اربوں کی گاڑیوں کی چوری ،خدیجہ فاروقی نے تحریک التوائے کار جمع کروادی

گاڑیوں کی چوری کا دہشت گردی اور ڈکیتی کی وارداتوں سے گہرا تعلق ہے خدیجہ فاروقی نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں،کالجوں میں گارڈ بھرتی کرنے کی قرارداد بھی جمع کروادی

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں سال 2015 میں اڑھائی ارب کی9126گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی انہوں نے اپنی تحریک میں کہا کہ گاڑی چوری کے حوالے سے ٹاپ10اضلاع میں صوبائی دارالحکومت سرفہرست ہیں جس میں چوری کی گاڑیوں کی برآمدگی کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی چوری کا دہشت گردی اور ڈکیتی کی وارداتوں سے گہرا تعلق ہے اس لیے گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ازحد ضرورت ہے ۔ دریں اثناء انہوں نے پنجاب اسمبلی میں سرکاری سکولوں اور کالجوں میں گارڈ ز کی بھرتی کرنے کیلئے قراداد بھی جمع کروادی ہے اپنی قرارداد میں انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر طلباء و طالبات کے تحفظ اور دہشت گردی کی حالیہ لہر سے نمٹنے کیلئے گارڈز کی بھرتی فوری عمل میں لائی جائے تاکہ سانحہ اے پی ایس اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ جیسے المناک سانحات سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :