پنجاب حکومت کا صوبے میں اسٹریٹ کرائم جیسے کرائم پر قابو پانے کیلئے صوبے میں نئی ’’ ڈولفن ‘‘ فورس بنانے کا فیصلہ

4 ترکش اور 25 اعلی تربیت یافتہ پاکستانی 700 اہلکاروں پر مشتمل ڈولفن فورس کو تربیت دے رہے ‘690اہلکاروں پر مشتمل پہلے دستے کو فروری میں فعال کیا جائیگا

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت کا صوبے میں اسٹریٹ کرائم جیسے کرائم پر قابو پانے کیلئے صوبے میں نئی ’’ ڈولفن ‘‘ فورس بنانے کا فیصلہ اس کیلئے690اہلکاروں پر مشتمل پہلے دستے کو فروری میں فعال کی جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 4 ترکش اور 25 اعلی تربیت یافتہ پاکستانی 700 اہلکاروں پر مشتمل ڈولفن فورس کو تربیت دے رہے ہیں جو کہ فروری 2016 کے درمیان میں جدید سازو سامان کے ساتھ لاہور سمیت دیگر شہروں میں عملی طور پر کام شروع کر دیں گے ‘ ڈولفن فورس کے لئے اربوں روپے کے بجٹ میں نئی وردی ، بلٹ پروف ہیلمٹ اور جدید موٹر سائیکل بھی منظور کئے گئے ہیں ‘ ابتدائی طور پر 690 اہلکاروں پر مشتمل فورس کو 1800 کانسٹیبل ، 60 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ، 15 سب انسپکٹرز ، 4 ڈی ایس پیز سمیت ایک ایس پی تک پھیلایا جائے گا

متعلقہ عنوان :