لاہور،پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں حادثہ

لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر،فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اک حوریہ پل کے قریب پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کے حادثے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ‘ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اک موریہ پل کے قریب واقع پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں گذشتہ روز صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

پلاسٹک دانہ اور دیگر سامان میں آگ لگنے سے تھوڑی دیر میں فیکٹری کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فیکٹری میں کام کرنے والے محنت کشوں نے بھاگ کر خود کو آگ سے محفوظ کرلیا۔ فیکٹری مالک کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے مالیت کانقصان ہوا ہے ۔ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا علم نہ ہوسکا تاہم غائب امکان ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

متعلقہ عنوان :