تعلیمی اداروں پرحملے دراصل پاکستان کے مستقبل پر حملوں کے مترادف ہیں‘دہشت گردی اورتشدد کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘ امیرجماعت اسلامی لاہورذکراﷲ مجاہد کا بیان
ہفتہ 23 جنوری 2016 17:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلام امن وسلامتی کاسرچشمہ اورانسانوں کے مابین محبت وخیرسگالی کو فروغ دینے والا مذہب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں پر حملے دراصل پاکستان کے مستقبل پر حملوں کے مترادف ہیں،دہشت گرد معاشرے کے لیے ناسور بن چکے ہیں اور انتہاء پسند ی ودہشتگردی کو پروان چڑھانے والے عناصر کے خلاف سخت حکمت عملی اپنا نا ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور دہشت گردی اورتشدد کرنے والوں کا اسلام سے تعلق نہیں ، تشدد اوراسلام میں آگ پانی جیسا بیر ہے۔ جہاں تشدد ہو وہاں اسلام کاتصور ہی نہیں کیاجاسکتا،اسی طرح جہاں اسلام ہو وہاں تشدد کی ہلکی پرچھائیاں بھی نہیں پڑسکتیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ آج مغربی میڈیا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف یہ الزام لگارہا ہے کہ مسلمان پوری دنیا میں اپنی دہشت گردی کے ذریعے اسلام پھیلانا چاہتے ہیں۔
حالانکہ اسلام میں مسلم معاشرے کے اندر کسی بھی اختلاف کو ختم کرنے کے سلسلے میں تشدد سے کنارہ کشی کا حکم نہیں دیاگیا بلکہ بین الاقوامی سطح یا ایک خطے یا سرزمین پر رہنے والے مختلف مذاہب کے لوگوں کے ساتھ بھی اعلیٰ درجے کے حسن و اخلاق کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلامی تاریخ ، روایات اور مزاج اس بات کے گواہ ہیں کہ اس نے کبھی دہشت گردی اورتشدد کی اجازت نہیں دی ہے۔ دنیا میں میں جس نے عظیم انقلاب برپا کیا وہ اپنے اخلاق حسنہ کے زور پر کیا، جسے ہم صالح اور پرامن انقلاب کا نام دیتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.