چھانگا مانگا کے قریب مسافر بس نہر میں گر گئی ،15افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

حادثہ ٹائی راڈ کھلنے کی وجہ سے پیش آیا، جاں بحق افراد میں ڈرائیور ، خواتین اور ایک بچہ بھی شامل

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:57

چھانگا مانگا کے قریب مسافر بس نہر میں گر گئی ،15افراد جاں بحق ،متعدد ..

چھانگا مانگا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) چھانگا مانگا کے قریب ایک مسافر بس نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں ڈرائیور ، خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس رائے ونڈ سے پتوکی جار رہی تھی ،بس میں 20سے زائد مسافر سوار تھے ۔حادثہ ٹائی راڈ کھلنے کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ پاسکا اور بس نہر کا جنگلہ توڑتی ہوئی پانی میں جا گری ۔جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 15افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق 15افراد میں مرد ،خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :