میچ فکسنگ کی بازگشت ٹینس کے میدان تک بھی جا پہنچی

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:41

میچ فکسنگ کی بازگشت ٹینس کے میدان تک بھی جا پہنچی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) عالمی ٹینس میں فکسنگ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ومبلڈن سمیت تمام عالمی ٹینس مقابلوں میں میچ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے مگر اس میں مبینہ طور پر ملوث سولہ کھلاڑیوں کے نام پوشیدہ رکھے گئے ہیں۔ مبینہ میچ فکسنگ میں ملوث تمام سولہ کھلاڑیوں کے نام بہترین پچاس کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ میچ فکسنگ میں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اینٹی گریٹی کمیٹی نے خفیہ دستاویزات میں ان کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے اور نہ ہی ان پر پابندی لگائی ہے۔ انعامی رقوم اور سپانسرز کی فوج ، کروڑوں کمانے والے جوکووچ تو ڈالر کی چمک کا شکار نہ ہوئے ، پلیئر کیمطابق انہیں کیرئیر کے آغاز میں 2 لاکھ ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی جبکہ 2007 میں بھی سینٹ پیٹرز برگ کے پہلے مرحلے کا میچ ہارنے کا کہا گیا جسے سٹار کھلاڑی نے ٹھکرا دیا لیکن دوسروں نیتو رج کر موج کی۔ اس سے پہلے دو ہزار آٹھ میں بھی اٹھائیس کھلاڑیوں کے خلاف مبینہ میچ فکسنگ کا انکشاف ہوا تاہم تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :