روہت شرما کینگروز کے خلاف آخری ون ڈے میں نروس نائنٹیز کا شکار،کیریئر کے 5 ہزار رنز بھی مکمل

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:54

روہت شرما کینگروز کے خلاف آخری ون ڈے میں نروس نائنٹیز کا شکار،کیریئر ..

سڈنی ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور ایک رن کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے، البتہ 99 رنز کی اننگز کھیل کر کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے آخری ون ڈے میں شرما جب میدان میں اترے تو انہیں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 91 رنز درکار تھے، انہوں نے اس میچ میں انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر کینگروز باؤلرز کا مقابلہ، وہ کیریئر کی 11 ویں سنچری سے صرف ایک رن کی دوری پر تھے کہ ہیسٹنگز نے ان کی دلکش اننگز کا خاتمہ کر دیا، وہ سنچری مکمل نہ کر سکے البتہ انہوں نے کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

شرما نے 148 میچز میں پانچ ہزار رنز مکمل کئے، انہوں نے 10 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں بنائیں۔