نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے بعد پنجاب میں مثبت نتائج حاصل ہوئے
5ہزار 549مقدمات رجسٹر ہوئے،اعداد وشمار
ہفتہ 23 جنوری 2016 19:00
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے بعد صوبہ پنجاب میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں ، 2015ء میں دہشتگردی واقعات میں قابل ذکر کمی دیکھی گئی ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 10ماہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 33ہزار 772 کارروائیاں کی گئیں جس میں 9لاکھ 94ہزار 118افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 5ہزار 549مقدمات رجسٹر ہوئے جن میں سے 980مقدمات ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے تحت درج کئے گئے ۔
اس عرصہ کے دوران جنرل ہولڈ اپ کی 6ہزار 162کارروائیاں ہوئیں جس میں 24ہزار 436مشتبہ جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے ۔ اسی طرح ہولڈ اپ کے دوران ایک لاکھ22ہزار 800گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹ ، غیر تصدیق شدہ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کو پکڑ ا گیا۔(جاری ہے)
اسلحہ کی نمائش پر 2ہزار 851مقدمات درج ہوئے اس دوران 189ہتھیار ضبط کئے گئے۔ کاؤنٹر رٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اسی عرصہ کے دوران 40انتہائی شخت گیر موقف کے حامی عناصر کو گرفتار اور دیگر 69کو حراست میں لیا ۔
قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی پر 7ہزار 328مقدمات درج ہوئے جس میں 11ہزار 36افراد کو گرفتار کیا گیا اور 1754کو سزائیں دی گئیں۔ نفرف انگیز مواد کی اشاعت پر 547مقدمات درج ہوئے اورخلاف ورزی کرنے والے 580 افراد کو گرفتار اور 35کو سزا دی گئی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے نتیجہ میں پنجاب میں گھناؤنے جرائم کے گراف میں بھی کمی آئی ہے، قتل کے مقدمات کی تعداد میں 27فیصد کمی آئی ، 2014ء میں قتل کے مقدمات کی تعداد 5ہزار 282ریکارڈ ہوئی جبکہ 2015ء میں یہ تعداد 3ہزار 844ریکارڈ کی گئی ہے ۔اسی طرح افراد کیخلاف جرائم میں بھی 11فیصد کمی آئی ہے جو 2014ء میں 48ہزار 759تھے اور 2015ء میں 43ہزار 437ریکارڈ ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.