Live Updates

اعجاز احمد چوہدری کی مریدکے میں پی ٹی آئی کے رہنما سید مقدس حسین بخاری کے قتل کی شدید مذمت

حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے ‘ رہنما تحریک انصاف کا مطالبہ

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے مریدکے کی یونین کونسل کے سابقہ ناظم کھٹیالہ ورکاں اور پی ٹی آئی کے رہنما سید مقدس حسین بخاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے ، تحریک انصاف متاثرہ خاندان کے بس میں برابر کی شریک ہے ہم دعا کرتے ہے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برادشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں چھانگا مانگا کے قریب نہر میں گرنی والی وین کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :