غیر آئینی الیکشن سے بننے والی حکومتیں آئے روز کوئی نہ کوئی گل کھلاتی رہتی ہیں،تھرپارکر میں سینکڑوں معصوم بچوں کی ہلاکت کے ذمہ دار حکمران اور موجودہ ظالمانہ نظام ہے
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز کا خطاب
ہفتہ 23 جنوری 2016 19:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ غیر آئینی الیکشن کے بعد بننے والی مرکزی اور صوبائی حکومتیں آئے روز کوئی نہ کوئی گل کھلاتی رہتی ہیں، تھرپارکر میں سینکڑوں معصوم بچوں کی ہلاکت کے ذمہ دار حکمران اور موجودہ ظالمانہ نظام ہے جس نے صرف چند خاندانوں کو حق حکمرانی دے رکھا ہے،سندھ فیسٹیول اور پنجاب میں اخروٹ توڑنے جیسے ریکارڈ قائم کرنے والے حکمرانوں کو صرف اقتدار اور لوٹ مار سے غرض ہے، عوام اس یقین کے ساتھ ڈاکٹر طاہر القادری کا دست و بازو بنیں کہ 2016 ء انقلاب کا سال ہو گا۔
دہشتگردوں سے ہمدردی رکھنے والے حکمران ویژن ،سیاسی بصیرت اور جرأت سے عاری ہیں،باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردی مذمت کرتے ہیں ،ذمہ دار دہشتگردوں کے معاون اور سہولت کار حکمران ہیں۔(جاری ہے)
ملک کے کونے کونے میں عدم تحفظ کے احساس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور مرکزی حکومت دہشتگردوں کے ساتھ نرمی برتنے کی ڈھٹائی پر قائم ہے،ریاست کو کمزور کرنے والے حکمرانوں کا علاج صرف اور صرف انقلاب ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر راضیہ نوید، عائشہ مبشر، طاہرہ خان، افنان بابر، گلشن ارشاد، زینب ارشد اور عطیہ بنین بھی موجود تھیں۔ فرح ناز نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا بدلہ آئین اور قانون کے مطابق لیں گے ۔قاتل حکمران بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے، کرپٹ سیاستدانوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ملک کو پولیس سٹیٹ بنانے والوں کا محاسبہ کیا جائیگا۔ حکمرانوں کے ایماء پر خواتین کو اس لیے شہید کیا گیا تھا کہ وہ انقلاب کیلئے گھروں سے نہ نکلیں مگر خواتین اس ظلم کے خلاف کھڑی ہو چکی ہیں اور انہیں انقلاب میں کلیدی کردار ادا کرنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.