عوام کوعلاج معالجہ کی یکساں سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،خواجہ سلمان رفیق
ای ڈی اوز ہیلتھ ضلع کی سطح پر ہیلتھ ڈلیوری سسٹم کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرہیں،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب
ہفتہ 23 جنوری 2016 19:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ صوبے کے عوام کو علاج معالجہ کی یکساں سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ٹھوس عملی اقدامات جاری ہیں-انہوں نے کہاکہ ای ڈی اوز ہیلتھ ضلع کی سطح پر ہیلتھ ڈلیوری سسٹم کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈر ہیں او رانہیں اپنی انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہیلتھ کیئر ڈلیوری سسٹم کو بہتر بنانے میں اہم کردارادا کرنا چاہیے-انہوں نے یہ بات آج ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کے کمیٹی روم میں تمام ا ضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کی ماہانہ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) عدنان ظفر، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سلمان غنی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر امجد شہزاد،تمام اضلاع کے ای ڈی اوز صحت ، تمام ہیلتھ پروگرام ڈائریکٹرز ،انٹرنیشنل پارٹنرز کے نمائندوں اور چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ ٹیم کے ارکان نے شرکت کی-چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ ٹیم نے بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت، ضلع و تحصیل ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر طبی عملہ کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی-اجلاس کو بتایا گیا کہ موثر مانٹیرنگ کے نظام کی وجہ سے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے انڈیکٹرز میں نمایاں بہتری آئی ہے- ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹر ز کی حاضری کی وجہ سے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آرہی ہیں او ر700بنیادی مراکز صحت پر 7/24 پروگرام کے تحت 24گھنٹے لیبر روم کی سہولت سے سیف ڈلیوریز کے کلچر کو فروغ مل رہاہے -اجلاس میں دسمبر 2015 کی پولیو مہم کے بارے فیڈ بیک اور یونین کونسلوں کی سطح پر روٹین ایمونائزیشن کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں ایچ ون ،این ون انفلیوئنزا اور ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں اور آئندہ سیزن میں اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا-اجلاس میں ہیلتھ ایجوکیشن اور ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا-مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اتوار کے دن تمام ٹیچنگ ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے سیزنل انفلیوئنزا کے لئے مقررکردہ فوکل پرسن کا اجلاس صبح 10.00بجے طلب کر لیاہے-
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.