نادرا کے ملازمین کی اپنی کوئی شناخت نہیں،ایمپلائز یونین
26 ڈی جیز کی مراعات 18 ہزار ملازمین سے زیادہ ہیں، ڈی جیز من پسند دوستوں کو ترقیاں اور مراعات دے رہے ہیں،پریس کانفرنس
ہفتہ 23 جنوری 2016 19:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) آل پاکستان نادرا ایمپلائز یونین کے عہدیداروں گوہر مروت اور ذوالفقار جاگرانی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو شناخت دینے والے ادارے نادرا میں کام کرنے والے ملازمین کی اپنی کوئی شناخت نہیں ہے‘ 26 ڈی جیز کی مراعات 18 ہزار ملازمین سے زیادہ ہیں ۔ ڈی جیز اپنے من پسند دوستوں کو ترقیاں اور مراعات دے رہے ہیں عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے‘ نادرا میں کئی سال سے ہزاروں ملازمین یومیہ بنیادوں پر کام کرنے پر مجبور اور ان کے ویلفیئر کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان ایمپلائز یونین کے چیئرمین سمیت دیگر عہدیداروں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
گوہر مروت نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے یونین کے لیڈران کے ساتھ بیٹھ کر وعدہ کیا تھا کہ آپ کے مطالبات سو فیصد درست ہیں چھ ماہ کے اندر سروس سٹرکچر سمیت تمام مطالبات کو پورا کیا جائے گا لیکن بجائے کہ وہ وعدے کے مطابق سروس سٹرکچر دیتے۔
مطالبات منظورکرتے انہوں نے مطالبات پیش کرنے والوں کا صفایا کردیا۔ اس حوالے سے آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کے قائدین نے چیئرمین نادرا سے ان ملازمین کی بحالی کا کہا تو چیئرمین نادرا نے کہا کہ ان ملازمین کو میں نے نہیں بلکہ وزیر داخلہ نے برطرف کیا ہے۔ گوہر مروت نے کہا کہ اگر چیئرمین نادرا سچ بولتے ہیں تو ہماری وزیر داخلہ کی خدمت میں گزارش ہے کہ آپ نے یہ ظلم کیوں کیا؟ ذوالفقار علی جاگرانی نے کہاکہ اس جرم کی سزا دی گئی کہ انہوں نے اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو سروس سٹرکچر دیا جائے ‘ برطرف ملازمین کو بحال کیاجائے اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے اگر ہمارے ملازمین کے مطالبات کو پورا نہ کیا گیاتو ہم راست اقدام کا حق رکھتے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.