سرکاری گرلز کالجز نے”سی سی وی ٹی کیمروں“ کے لئے محکمہ تعلیم سے اضافی فنڈز مانگ لئے

شہری حدود میں واقع سینکڑوں گرلز سکولوں کیلئے تجزرہ کار سیکورٹی گارڈز کی بھی کمی ہے، وزارت تعلیم کو ڈیمانڈ سمری ارسال

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے وزارت تعلیم کے توسط سے تمام سرکاری گرلز کالجز اور گرلز سکولز سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سکول ٹائم کے اوقات میں نہ صرف تمام گیٹس بند رکھیں بلکہ آنیوالے ہر شخص کی مناسب شناخت کو یقینی بنا نے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کا انتظام ہنگامی بنیادوں پر کرلیں تاکہ کسی بھی تخریبی کاروائی سے بروقت بچ جاسکے ۔

(جاری ہے)

حفاظتی انتظامات نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکم نامہ کے بعد پنجاب بھر کے متعدد گرلز کالجز اور گرلز سکولوں کی طرف سے ”سی سی وی ٹی کیمروں“ کے لئے محکمہ تعلیم سے اضافی فنڈز مانگ کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کیلئے وزارت تعلیم کو ڈیمانڈ سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ سمری میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ شہری حدود میں واقع سینکڑوں گرلز سکولوں کیلئے تجزرہ کار سیکورٹی گارڈز کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :