2015 آخری سہ ماہی ”برآمدات“ کیلئے انتہائی سست قرار ہونے کا انکشاف

کمی1 ارب 36کروڑ ڈالر، بیرون ممالک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی کے ساتھ ساتھ حکومتی ریونیو میں بھی قابل ذکر کمی واقع ہوئی

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ ای میگ’ اپنا بزنس‘کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 2015 کی ٓخری سہ ماہی میں ملکی ”برآمدات“ انتہائی سست روی کا شکار رہیں۔ پاکستان میں نہ صرف غربت بڑی بلکہ مزدور کی یومیہ آمدن میں بھی شدید کمی آئی۔

(جاری ہے)

برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتوں کو بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جا نا چاہئے ،مہنگی بجلی اور گیس کے باعث پاکستانی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث بیرون ممالک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی واقع ہورہی ہے جس سے صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں خام مال کی درآمد پر 40ارب روپے کے ٹیکسوں کو واپس لیا جانا بھی انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :