اورنج ٹرین،اقتصادی راہداری منصوبے”ن لیگ شدید تنقید“ کی زد میں

پارٹی نے بیروزگاری، کرپشن اور گڈ گورننس کے ذریعے غربت دور کرنے کے اہداف مقرر کئے جس کو”بجلی منصوبے“ کھا گئی

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبوں سمیت مرکز میں اڑھائی سالہ اقتدار کے مزے لینے کے ساتھ ساتھ سیاسی حلقوں میں ” شدید تنقید“ کی زد میں ہے۔پی ٹی آئی، پاکستان پیپلز پارٹی، ق لیگ کے ساتھ دیگر جماعتیں بھی ن لیگ کا آڑہے ہاتھوں لے رہی ہیں۔ 2013ء کے عام انتخابات میں پارٹی نے بیروزگاری، کرپشن اور گڈ گورننس کے ذریعے غربت دور کرنے کے اہداف مقرر کئے جس کو ”بجلی منصوبوں“ میں ہونے والی پرپشن کھا گئی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی طرف سے تیار کئے گئے ایک تنقیدی چارٹ کے مطابق عام آدمی کی زندگی میں کوئی بہتری نظر نہیں آ رہی،4 کروڑ افراد غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔کئی محاذوں پر ابھی تک منشور پر پوری طرح عملدرآمد نہیں ہو سکا۔تنقیدی چارٹ کے مطابقبدانتظامیوں، ن لیگ کی اندرونی سیاسی محاذ آرائی سے کارکردگی متاثر ہوئی جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ غربت بیروزگاری، لوڈ شیڈنگ اور ٹیکس چوری جیسے بڑے مسائل پر حکومت بلکل خاموش ہے جبکہ موجودہ حکومت کے اڑھائی سالوں میں 50 ہزار سے زائد افراد جانیں قربان کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :