موٹروے اورٹریفک پولیس کو ”کالے رنگ“ کی2 کاروں کی تلاش

18 اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی مکمل کر لی ،پولیس کو بھی سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق پنجاب میں داخل ہونے والی ”کالے رنگ“ کی2 کاروں کی تلاش کیلئے موٹروے اورٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے جس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ دہشت گردی کے لئے استعمال ہو سکتیں ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ پولیس نے بھی اس سلسلہ میں 18 اضلاع کے داخلی و ضارجی راستوں کی ناکہ بندی مکمل کر لی ہے تاہم موٹروے پولیس کو بھی سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔محکمہ پولیس نے سیکورٹی ذرائع کے حوالہ سے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں ”کالے رنگ“ کی2 کاروں داخل ہوئیں ہیں جو یلوکیپ ماڈل و نمونہ سے شباہت رکھتی ہیں

متعلقہ عنوان :