ڈی سی او محمد عثمان اور سی سی پی او امین وینس کا چائلڈ لیبر کیخلاف کر یک ڈ اؤن ،40کمسن بچوں کو بازیاب کروالیا
دونوں اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا ، ڈی سی او لاہور نے کمسن بچوں میں کتا بیں اور ٹا فیاں تقسیم کیں
ہفتہ 23 جنوری 2016 20:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان اور سی سی پی او لاہور امین وینس نے چائلڈ لیبر کے خلاف کر یک ڈ اؤن کر تے ہوئے با ٹا پور کے گا ؤں نتھوکی میں اچا نک چھاپے مارکر 40کم سن بچوں کو اینٹوں کے بھٹوں سے بازیاب کروالیا اور دونوں اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا ہے،دونوں افسران کے چھا پے کے وقت پولیس اور ٹا ؤن انتظامیہ کی بھاری نفری کے سا تھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر شا لیمار بھی اس موقع پر مو جو د تھے۔
سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کے چھاپے کے وقت بچے دونوں بھٹوں پر کام کر رہے تھے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے برآمد ہو نے والے کم عمر بچوں سے بات چیت کی اور ان میں کتا بیں اور ٹا فیاں تقسیم کیں ۔(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ تعلیم حاصل کر نا ہر مرد اور عورت کا حق ہے اور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے ایک مثبت معاشرے کی تشکیل کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں چا ئلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے مار رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈا ؤن کیا جا رہا ہے اور برآمد ہو نے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا جا رہا ہے۔مزید برآں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدار ت شہر میں اینٹوں کے بھٹو ں پر چا ئلڈ لیبر کے حوالے سے ایک اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،سپیشل برانچ اور محکمہ ایجوکیشن کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ والدین کو ہر گز اس بات کی اجا زت نہ دے گی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو غربت کے نام پر اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے کے لیے بھیجیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کل رات تک شہر بھر میں مو جود اینٹوں کے بھٹوں کا ڈیٹا اکٹھا کریں اور معلومات حا صل کریں کہ ان میں سے کتنے اینٹوں کے بھٹے چا لو ہیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز،ایس پیز اور ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود اینٹوں کے بھٹوں کی سکول ٹا ئم کے دوران چیکنگ کریں اور اگر کسی بھٹے پر چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پائی جائے تو اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اسی طرح ڈی سی او لاہور نے سپیشل برانچ اور پو لیس پٹرولنگ ٹیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں دن کے وقت اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کو چیک کریں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں مو جو د اینٹوں کے بھٹوں کی پو زیشن معلوم کرنے کے لیے گوگل میپ تیار کریں۔علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان اور سی سی پی او لاہور امین وینس نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو چیک کر نے کے حوالے سے اچانک گورنمنٹ ہو م اکنا مکس کا لج کا دورہ کیا اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل نے ڈی سی او لاہور کو سکیورٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.