سانحہ آرمی پبلک اسکول اور باچا خان یونیورسٹی کی منصوبہ بندی کرنے والے خلیفہ عمر منصور پر افغان صدر کا کوئی کنٹرول نہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2016 20:56

سانحہ آرمی پبلک اسکول اور باچا خان یونیورسٹی کی منصوبہ بندی کرنے والے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول اور باچا خان یونیورسٹی کی منصوبہ بندی کرنے والے خلیفہ عمر منصور پر افغان صدر کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک سکول اور باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملوں کا اصل ذمہ دار طالبان رہنما خلفیہ عمر منصور ہے جو اب کھل کے سامنے آ چکا ہے۔

عمر منصور افغانستان میں موجود ہے اور اور گزشتہ 1 ڈیڑھ سال سے پاکستان کی حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے۔ تاہم افغانستان میں موجودگی کے باوجود افغان صدر عمر منصور کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اس شخص کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے جو پہلے افغان طالبان کا حصہ رہا اور اب اپنا ایک الگ گروپ بنا کر دہشت گردی کی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :